29 جنوری ، 2013
صوابی …صوابی کے علاقے گلو ڈھیر ی میں انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس پر موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیو ٹیم صوابی کے علاقے گلو ڈھیری میں معمول کے مطابق ویکسی نیشن مہم میں مصروف تھی اس دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جس سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار منصف خان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اولڈ ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچادی گئی ۔ صوابی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 27 آج اختتامی دن ہے۔