کراچی: برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

تجاوزات کے سلسلے میں برنس روڈ کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی: ضلعی انتظامیہ/فوٹوفائل
تجاوزات کے سلسلے میں برنس روڈ کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی: ضلعی انتظامیہ/فوٹوفائل

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ضلعی انتظامیہ  نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔ 

تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات پر کی گئی، برنس روڈ پر تجاوزات کے باعث نہ صرف پیدل چلنا مشکل ہے بلکہ اطراف کی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے دھوئیں کے باعث رہائشیوں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا برنس روڈ پر تجاوزات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :