Time 04 جنوری ، 2021
پاکستان

کراچی میں برنس روڈ پر واقع تاریخی عمارتوں کو خلاف قانون رنگ دیا گیا

کراچی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برنس روڈ پر تاریخی عمارتوں کو خلاف قانون رنگ دیا گیا۔

صوبائی محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہےکہ ان عمارتوں پر  رنگ و روغن سندھ ورثہ بحالی ایکٹ 1994 کی خلاف ورزی ہے، ضلعی انتظامیہ کو منظوری کے بغیر تاریخی عمارتوں پر کام سے روکا بھی تھا۔

حکام محکمہ ثقافت کے مطابق ثقافتی ورثے کے اصل رنگ اور شکل کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا،برنس روڈ پر قیام پاکستان سے قبل اور اوائل کی 40 تاریخِی عمارتیں ہیں۔

دوسری جانب ثقافتی ورثے پر رنگ و روغن کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکرگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی کا کہنا ہےکہ عمارتوں پر رنگ و روغن سول سوسائٹی نے کروایا ہے، معاملہ نوٹس میں آنے کے بعد کام رکوادیا ہے، ضلعی انتظامیہ برنس روڈ بحالی سے متعلق سول ورکس کروا رہی ہے۔

مزید خبریں :