29 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی پر آئے دو مخالف گروپ لڑ پڑے،تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی ، خنجروں سے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،فرید گوجر اور ٹیپو گروپ کے لوگ آئے تو تھے پیشی بھگتنے لیکناحاطہ عدالت میں آمنا سامنا ہوگیا، اِس دوران تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی میں بدل گئی اورخنجر بھی نکل آئے،خنجر دیکھ کر وہاں موجود پولیس اہلکار بھی اِدھر اُدھر ہوگئے، ، ذرا تاخیر سے ،مگر پولیس کی نفری پہنچی ضرور ،صرف دو لڑاکے ہاتھ لگے ،باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لڑائی کے دوران چیمبرز کو نقصان پہنچا تو وکیل بھی غضبناک ،کام روک دیا ، ناقص سیکیورٹی پر شدید احتجاج ، لاہور بار بھی وکلاء ، ججوں اور سائلوں کی ناقص سیکیورٹی پر پریشان،کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ،احاطہ عدالت میں لڑائی وہیں تک محدود نہ رہی ، ارد گرد کی سڑکوں پربھی ہڑبونگ مچ گئی، ایسا ٹریفک جام کہ اہلکار بھی بے بس نظر آئے۔