رمضان اسپیشل : افطار و سحری کی رونق بڑھادے، پیری پیری گرلڈ چکن

افطار وسحری کیلئے کچھ نیا بنا کر تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل
افطار وسحری کیلئے کچھ نیا بنا کر تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل

اجزا: 

چکن ود اسکن (4ٹکڑے) ایک کلو، سویا سوس 2کھانے کے چمچے، کالی مرچ 3/4 چائے کا چمچے، لہسن کا پیسٹ 2چائے کے چمچے، ویسٹرشائر سوس 2کھانے کے چمچے، تیل 4/1کپ، لیموں کا رس 4/1کپ، نمک ایک چائے کا چمچ، پیپریکا 2/1-1کھانے کا چمچ، پیری پیری سوس 3کھانے کے چمچے، میٹ ٹینڈ رائزر 1چائے کا چمچ۔

ترکیب:

 پہلے ایک کلو چکن کے 4ٹکڑوں میں سوراخ کرلیں،  اب چکن کو 2 کھانے کے چمچے لہسن کا پیسٹ، 2 کھانے کے چمچے ویسٹر شائر ،4/1 کپ لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ نمک، 2/1-1 کھانے کے چمچ پیپریکا، 3 کھانے کے چمچے پیری پیری سوس سے میری نیٹ کرلیں۔

 پھر اس میں ایک چائے کا چمچ میٹ ٹینڈرائز ڈال کر 2گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ اسکے بعد چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے گرم اوون میں20 منٹ کیلئے گرل کرلیں۔

 اب اسے فرائنگ پین میں نکال کرمصالحے کے ساتھ 10منٹ کیلئے پین فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔ پھر انہیں سرونگ پلیٹر پر رکھیں اور پیری پیر ی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

مزید خبریں :