29 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت کر رہی ہے، کوشش ہے 7 سے10 دنوں تک انتخابات کی تاریخ دے دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے ابھی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورتی کمیٹی قائم کی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ن لیگ کس بات پر دھرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ چوہدری نثار کے پاس اسمبلیوں کو تحلیل نہ کرنے کی کنجی ہے۔