پاکستان
29 جنوری ، 2013

حالات کچھ بھی ہوں ، جمہوری عمل جاری رہنا چاہیے، چیف جسٹس

حالات کچھ بھی ہوں ، جمہوری عمل جاری رہنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاہے کہ خواہ حالات کچھ بھی ہوں ، جمہوری عمل جاری اور تبدیلی انتخابات کے ذریعے ہونی چاہیے۔ بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ کسی بھی طرف سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے اور جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاق نے صدر کے ذریعے آئین کے تحت اقدام کیا،وہ اس معاملے میں پارٹی نہیں، اس لیے کچھ نہیں کہنا چاہتے ، بلوچستان حکومت کے وکیل شاہدحامد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے اقدام کو کہیں چیلنج نہیں کیا، صرف وزیراعلیٰ کو کام کرنے سے روکا گیا ہے۔

مزید خبریں :