پاکستان
29 جنوری ، 2013

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دوبچے مبینہ طو رپر تبدیل

الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دوبچے مبینہ طو رپر تبدیل

فیصل آباد…فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں نومولود تبدیل ہو گئے ، ایک خاندان مبینہ طور پرلڑکی چھوڑ کر لڑکا لے کر چلا گیا ، جبکہ دوسرے خاندان نے لڑکی لینے سے انکار کردیا۔ الائیڈ اسپتال میں توحید بانو نامی خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہوا تھا مگر اسپتال انتظامیہ نے اُنہیں لڑکی تھما دی۔ احتجاج پر اسپتال انتظامیہ نے لڑکا لے کر جانے والی قائداعظم ٹاوٴن کی رہائشی خاتون فرزانہ سے بچہ لے لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اُس کے گھر بھی بیٹا ہی پیدا ہوا تھا۔ایم ایس ڈاکٹر راشد کے مطابق غفلت کے الزام میں لیبر وارڈ کی نرسز اور آیا سمیت پانچ ملازمین کو معطل کر کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔جوآج کے دن پیدا ہونے والے تمام بچوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی اور ضرورت پڑنے پر بچوں کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔

مزید خبریں :