پاکستان
29 جنوری ، 2013

رحیم یار خان :اسکول میں گیس پھیلنے سے 8 طالبات کی حالت خراب

رحیم یار خان :اسکول میں گیس پھیلنے سے 8 طالبات کی حالت خراب

رحیم یار خان …رحیم یار خان کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں گیس پھیلنے سے 8 طالبات کی حالت خراب ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ سمابہ کے علاقے میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے نئی بچھائی جانے والی پائپ لائن کی مرمت کی گئی تھی۔ محکمہ سوئی گیس کے عملے نے گیس پائپ لائن کی لیکیج چیک کرنے کے لئے آزمائشی طور پر گیس چھوڑی تو ایک بار پر گیس لیک ہوگئی۔ جس سے گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھنے والی 8 طالبات کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ اس سے پہلے بھی اسی اسکول کی اساتذہ سمیت 100 سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :