پاکستان
29 جنوری ، 2013

ایس ایل جی ایکٹ کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے،منصورخان

 ایس ایل جی ایکٹ کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے،منصورخان

اسلام آباد…سندھ حکومت کے وکیل انور منصور خان نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ صوبائی اختیارات مقامی حکومت کو دے دیئے جائیں تو کیایہ صوبے کے اندر صوبہ نہیں ہو گا؟چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی۔ حکومت سندھ کے وکیل انور منصور خان نے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ کے خلاف درخواست منافقت پر مبنی ہے ، قانون کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، کسی نے مخالفت نہیں کی تھی،مقننہ ہی مجاز ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کو کیا اختیارات دیتی ہے، چیف جسٹس افتخا رمحمد چودھری کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے پہلے قوانین میں یہ چیزیں نہیں تھیں،کیا ایسا کرنے سے صوبے کے اندر ایک اور حکومت نہیں بنے گی ، مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :