فیصل آباد: آتشبازی کا سامان تیارکرنیوالی فیکٹری میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے  15 سالہ لڑکے سمیت 2  افراد  جھلس کر جاں بحق  ہوگئے۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق مکو آنہ کے علاقہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب واقع آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی اور  پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 2 مزدور 15 سالہ ضیا اور 34 سالہ شہباز  جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے 5 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

سرچ آپریشن کے دوران دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے ملیں، جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

مزید خبریں :