پاکستان
Time 02 اپریل ، 2024

پی پی کا پنجاب میں سینیٹ کی 5 نشستوں پر (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

پی پی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی اور ندیم افضل چن کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی/ فائل فوٹو
پی پی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی اور ندیم افضل چن کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی/ فائل فوٹو

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے سینیٹ کی 5 مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی اور ندیم افضل چن کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی نے پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :