کاروبار
Time 02 اپریل ، 2024

سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2253 ڈالر ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2253 ڈالر ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 429 روپےکم ہوکر  2لاکھ3ہزار 275 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں فی اونس سونےکی قیمت 5 ڈالرکم ہوکر 2253 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :