پاکستان
29 جنوری ، 2013

راولپنڈی میں متحدہ کا تنظیمی سیٹ اپ ،تشکیل نو پرالطاف حسین خطاب کرینگے

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کل دوپہر دوبجے راولپنڈی کے شالیمارہوٹل میں ایم کیوایم پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو پرٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نوکے سلسلے میں اسلام آباد اوراپرپنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کریں گے جبکہ سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور راولپنڈی زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے الطاف حسین کاکہناتھا کہ ایم کیوایم غریب اورمتوسط طبقے کیافرادکی حکمرانی چاہتی ہے۔آئندہ انتخابات میں متحدہ حیران کن نتائج دے گی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان اور سی ای سی کے ارکان نے الطاف حسین کو صوبہ پنجاب میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل نو اور دیگر تنظیمی امور کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیا۔

مزید خبریں :