پاکستان
29 جنوری ، 2013

خیبرایجنسی : شدت پسندوں میں جھڑپوں کا پانچواں دن،ہلاکتیں86ہو گئیں

خیبرایجنسی…خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کی جھڑپ کے پانچویں روز امن لشکر کے 4 رضاکار جاں بحق اور ایک شدت پسند ہلاک ہوا۔لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی۔خیبرایجنسی میں 5 روز سے گھمسان کا رن ہے،دوشدت پسند گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔کالعدم انصارالاسلام اورکالعدم تحریک طالبان ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان خیبرایجنسی کے علاقوں تیراہ ، میدان، باڑہ اور جمرود پراپناتسلط چاہتی ہے۔ لیکن مقامی کالعدم تنظیم انصارالاسلام اپنے علاقوں کادفاع کررہی ہے اورطالبان کو ٹھکانے دینے کو تیار نہیں،اسی لیے جھڑپ میں امن لشکر کے رضاکار بھی کالعدم انصارالاسلام کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ کالعدم لشکر اسلام تحریک طالبان کاساتھ دے رہی ہے ۔جنگ کی زد میں آنیوالے علاقوں سے سیکڑوں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔پانچویں روز وادی تیراہ کے علاقے تخت کئی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں امن لشکر کے 4 رضاکار جاں بحق اور ایک شدت پسند مارا گیا۔

مزید خبریں :