29 جنوری ، 2013
پشاور…یورپی یونین نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کے تحت ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیلئے پانچ سال کے دوران چار ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھیسال 2012 تک ڈھائی ارب روپے کے فنڈز محکمہ تعلیم خیبر پختونخواکو دیئے گئے تھییورپی یونین نے اب بقایا ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کردییہیں۔یہ فنڈزتعلیمی وظائف ، تعلیمی ادروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دہشت گردی کے دوران متاثر ہونے والیاداروں کی بحالی کے لیے بروئے کار لائیجائیں گے۔