29 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورکی سیشن عدالت میں2گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعدلاہور بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔لاہورکی سیشن عدالت میں ایک گروپ نے حملہ کرکے 3افراد کو زخمی کر دیا۔اس صورتحال سے وکلاء عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں،لاہور بار ایسوسی ایشن نے سیشن عدالتوں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کر دیا،صدر بار نعمان قریشی کاکہناہے کہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے وکلاء ،ججز اور سائلین عدم تحفظ کا شکار ہیں،بار بار مطالبات کے باوجود عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات بہتر نہیں بنائے جا رہے۔