پاکستان
29 جنوری ، 2013

معاملہ زیر سماعت ،نیپراکی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جا ری

اسلام آباد…معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کی قیمت، ایک روپے 33پیسے فی یونٹ بڑھادی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں مجموعی طور پر فیول لاگت بڑھنے سے بجلی کا فی یونٹ ایک روپے 36پیسے مہنگا تیار ہوا۔ کمپنیوں کے لائن لاسز ہدف سے زیادہ ہونے کے باعث دسمبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کا فی یونٹ ایک روپے 33پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نیپرا نے ہدایت کی کہ اس پر عمل درآمد، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد ہی ہوسکے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں حتمی فیصلہ کرنے تک حکم امتناعی دیا ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :