29 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 19 اشتہاریوں سمیت سو سے زیادہ جرائم پیشہ ا فراد گرفتار کرلئے۔ جبکہ اندرون شہر حساس اداروں کی کارروائی میں دو شدت پسند گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 19 اشتہاریوں سمیت 102 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، چار رائفلز، اکیس پستول اور اکیس کلوچرس اور شراب کی کئی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب پشاور کے تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے عبدالحلیم اور سید اکبر نامی شدت پسند وں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔