پاکستان
29 جنوری ، 2013

پشاور :اسکیم چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

پشاور…پشاور کے علاقہ اسکیم چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں اسکیم چوک کے مقام پر ہوا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوروز گل اور اس کا بیٹا زریں زخمی ہوگئے، جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم باپ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دونوں کا تعلق پارا چنار سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :