پاکستان
29 جنوری ، 2013

پشاور میں تحریک انصاف کے انتخابات،پولنگ کے دوران ہاتھا پائی

پشاور…پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل اور ضلع سطح پر ہونے والے انتخابات میں پولنگ کے دوران ووٹ ڈالنے کے تنازعے کے دوران ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم کچھ دیر بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل اور ضلع سطح کے انتخابات کیلئے پشاورکے علاقے حیات آباد میں پولنگ جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ جس پر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اورپولنگ روک دی گئی۔تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ پولنگ شروع کردی گئی۔ پشاور میں قائم پولنگ اسٹیشن پر تقریبا تیرہ سو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

مزید خبریں :