29 جنوری ، 2013
شیخوپورہ…شیخوپورہ میں لاہور روڈبائی پاس پر 2نوجوانوں کی زنجیروں سے بندھی لاشیں ملی ہیں ،جن کے گلے میں پھندے بھی پائے گئے ،نامعلوم نوجوانوں کی لاشیں لاہور روڈ پر ہاوٴسنگ کالونی کے قریب پڑی ملیں ، قتل کیئے گئے دونوں افرادکے پاوٴں زنجیروں سے بندھے تھے ،گلے میں پھندے بھی ڈالے ہوئے تھے،پولیس کے مطابق ملزمان دہرے قتل کی بہیمانہ واردات کے بعد لاشیں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔