04 اپریل ، 2024
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔
وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی۔