05 اپریل ، 2024
لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کے الیکشن میں بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔
اپنی درخواست میں بلال اعجاز نے الزام عائد کیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پردرخواست گزار کے ووٹ کم کر کے اظہر قیوم کو فاتح قرار دے دیا تھا۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔