Time 06 اپریل ، 2024
پاکستان

کورکمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پی ٹی آئی نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی بنا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کورکمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔

سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم کی گئی ہے جس میں عمر ایوب خان، گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، شیر افضل مروت ، شاہ فرمان،  رؤف حسن، عون عباس بپی، حماداظہر، عاطف خان،حافظ فرحت بھی شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی میں میاں اسلم اور خالد خورشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :