کاروبار
Time 06 اپریل ، 2024

پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل
ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 4200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 44 ڈالر بڑھ کر 2330 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2350 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :