امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے: ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا— فوٹو:فائل
ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے: ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے امیرمقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا غلط فیصلہ ہے، باقی ساری مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کو نظرانداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

اختیار ولی کے مطابق ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردعمل جائز اور فطری ہے، پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے۔

مزید خبریں :