Time 07 اپریل ، 2024
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا عید کے بعد بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ پرامن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامے کا معاملہ ہو۔

اس کے علاوہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غلط مقدمات واپس ہونے چاہئیں، جو غلطی کی گئی اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔

عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں  نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو انتخابی دھاندلی پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔

مزید خبریں :