پاکستان
30 جنوری ، 2013

سندھ کی تمام جامعات میں ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

جامشورو … سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ملازمین کی گرفتاری کے خلاف سندھ کی تمام جامعات میں ملازمین ہڑتال پر ہیں، جس سے جامعات میں تدریسی عمل متاثر ہے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ملازمین کی گرفتار ی کے خلاف سندھ کی دیگر جامعات میں بھی ملازمین کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں، جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہیں۔ ملازمین کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے لیاقت یونیورسٹی کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی اور جامشورو انڈس ہائی وے پھاٹک پر ایک گھنٹے تک دھرنا دیا۔ سندھ یونیوسٹی جامشورو میں ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں 44 روز سے احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ روز پولیس اور ملازمین میں جھڑپ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے 150 ملازمین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کرکے 30 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :