10 اپریل ، 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالا جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی نے ملاقات کی۔
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
دونوں کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور یہ ملاقات اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر کروائی گئی۔
پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ عمران خان اڈیالا جیل میں قید ہیں اور انہوں نے عید جیل میں گزاری جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالا میں قید ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔
واضح ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید الفطر پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا حکم دے رکھا تھا۔