پاکستان
30 جنوری ، 2013

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور … ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لاہور اور بڑے شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 9 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ اس کی طلب 13 ہزار 600 میگاواٹ کے قریب ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں لاہور اور بڑے شہروں میں 8سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شارٹ فال بڑھ جانے کے باعث چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا حتمی شیڈول دینا فی الحال ممکن نہیں ۔

مزید خبریں :