پاکستان
30 جنوری ، 2013

سینیٹر اعظم ہوتی کی علالت سے متعلق شائع ہونیوالی خبروں کی تردید

پشاور … عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم ہوتی کی علالت سے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اے این پی تاج الدین نے کہا کہ اے این پی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم ہوتی کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے اعظم ہوتی کی بیماری کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد سینیٹر اعظم ہوتی علاج کیلئے بیرون ملک میں ہیں۔

مزید خبریں :