30 جنوری ، 2013
لاہور … تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ساکھ کھوچکی ہے اور وہ اس سے کوئی نئی ڈیل نہیں کریں گے۔ لاہور میں پی پی رہنما فاروق ارشد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے، انتخابات کے معاملے پر آئین 90 روز کی مہلت دیتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پارٹی نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں، وہ چاہتی ہے کہ سیاسی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کے اعلان پر ملتان ، بھکر ، میانوالی اور دیگر علاقوں کے عوام نالاں ہیں۔