کاروبار
30 جنوری ، 2013

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2012ء کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2012ء کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

کراچی … اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2012 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ، ملک کے اندر ہم وطنوں کی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے حالیہ عرصے میں اس امید پر شرح سود 2.5 فیصد کم کی تاکہ ملک میں پاکستانیوں کی اپنی سرمایہ کاری کو فروغ ملے ،اضافہ توکیا ہوتا بینک کے مطابق تشویشناک طور پر مقامی سرمایہ کاری میں کمی ہورہی ہے۔ ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مرکزی بینک نے حکومت کو بتایا کہ سرکاری اداروں اور تونائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012 ء کے دوران معیشت میں 3.7 فیصد ترقی ہوئی جبکہ مہنگائی میں اندازے سے کم یعنی 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے تخمینے کے مطابق مالی سال 2013ء میں مالی خسارہ 7 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :