Time 12 اپریل ، 2024
پاکستان

قصور میں اپنے ہی اغوا اور قتل کا ڈراما رچانے والا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا— فوٹو: فائل
پولیس کے مطابق ملزم مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا— فوٹو: فائل

قصور میں اپنے ہی  اغوا اور  قتل کا ڈراما رچانے والے  شخص کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عاصم نے کئی دن غائب رہنے کے بعد جھوٹے قتل کی ویڈیو اہل خانہ کوبھیجی تھی، ملزم مسلم لیگ (ن) کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے  پر آئی جی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ڈی پی اوکی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے ملزم عاصم جمشید کوگرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عاصم،  رمضان صدیق کےساتھ رقم کے فراڈ میں ملوث تھا، ملزم نے اپنے رشتہ دار سےاپنے جعلی قتل کی ویڈیو بنوائی۔

مزید خبریں :