Time 12 اپریل ، 2024
پاکستان

صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں کی تھی—فوٹو: فائل
ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں کی تھی—فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے ججز کو مستقل کیے جانے کا نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ ،جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور  جسٹس ارباب علی ہکڑو کو مستقل جج تعینات کیا گیا ہے۔ 

ان ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں کی تھی۔  پارلیمانی کمیٹی کی منظور ی کے بعد صدر مملکت نے بھی ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔

مزید خبریں :