کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ کی تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں: مراد علی شاہ۔ فوٹو فائل
 کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں: مراد علی شاہ۔ فوٹو فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات  مکمل کریں، تمام سوک ایجنسیز برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھیں۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مددکریں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے  ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو  تمام سوک ایجنسیز  کے ساتھ کوآرڈینیشن  کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر  اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

مزید خبریں :