Time 15 اپریل ، 2024
پاکستان

تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 4 بچے انتقال کرگئے

جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں، محکمہ صحت/ فائل فوٹو
جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں، محکمہ صحت/ فائل فوٹو

تھرپارکر کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 4 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق غذائی قلت اوربیماریوں شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں داخل تھے جہاں 24 گھنٹوں میں 4 بچوں کی اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں اور انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت اور بیماریوں سے رواں سال 134 بچے جاں بحق ہوچکے۔

مزید خبریں :