پاکستان
Time 15 اپریل ، 2024

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 14 افراد جاں بحق

فوٹو: پی پی آئی
فوٹو: پی پی آئی

خیبر پختونخوا میں بارشوں سےحادثات کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے لقمان بانڈا میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایک اور  واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ لوئرتالاش شمشی خان میں برساتی نالےمیں مسافر وین بہہ جانےسے 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔

خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر ٹانک میں سیلابی ریلےمیں مسافر وین بہہ جانےسے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے اور  نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر  پانی گھروں میں داخل ہوگیا، خیبر پختونخوا میں اگلے چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بارش متاثرین کو امدادی چیک دیے جارہے ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

امدادی سامان میں 200 خیمے، 100کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں۔ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریس دیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :