دنیا
30 جنوری ، 2013

امریکا : اسکول بس پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک

واشنگٹن …امریکی ریاست االاباما میں ایک شخص نے اسکول بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور نے بس سے ایک بچے کو اتار کر یرغمال بنا لیا ہے جس کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ریاست الاباما کے علاقے مڈ لینڈ سٹی میں ایک مسلح شخص اسکول بس میں سوار ہوا اور بس سے ایک 6 سالہ بچے کو اتار کر لے جانے کی کوشش کی۔ڈرائیور نے اسے روکا تو حملہ آور نے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ملزم اس کے بعد بچے کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا اور قریبی علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم بچے کی بازیابی کیلیے ملزم سے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں :