پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

سندھ کی گورنر شپ پرپہلا و آخری حق ایم کیو ایم کا ہے: فاروق ستار

ایم کیو ایم کےگورنر کامران ٹیسوری ہیں اور گورنرکیلئے کامران ٹیسوری کےعلاوہ ایم کیوایم نےکوئی نام نہیں دیا: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو
ایم کیو ایم کےگورنر کامران ٹیسوری ہیں اور گورنرکیلئے کامران ٹیسوری کےعلاوہ ایم کیوایم نےکوئی نام نہیں دیا: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار  کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنرشپ  پر پہلا اورآخری حق ایم کیو ایم کا ہے۔

 جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کےگورنر کامران ٹیسوری ہیں اور گورنرکیلئے کامران ٹیسوری کےعلاوہ ایم کیوایم نےکوئی نام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی گورنرشپ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم کا اس سے تعلق نہیں، سندھ کی گورنرشپ پر پہلا اورآخری حق ایم کیو ایم کا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو گورنر سندھ کی تبدیلی کی باز گشت سامنے آئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش تھا جو حال ہی میں سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

اس حوالے سے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا تھا کہ گورنری سے متعلق فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :