31 جنوری ، 2013
کراچی … ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ لوٹ مار پر علاقوں مکینوں نے احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق وردی میں ملبوس دو پولیس اہلکاروں نے ایک شخص سے مبینہ طور پر موبائل فون چھننے کے کوشش کی،جس پر اس نے شور مچادیا،اس موقع موجود علاقہ مکینوں جمع ہوگئے تاہم پولیس اہلکاروہاں سے فرار ہوگئے،مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل کو آگ لگادی اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ایس پی جمشید ٹاوٴن عثمان باجوہ کے مطابق پولیس اہلکارنبی بخش تھانے میں تعینات تھے اور واقعے کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔