Time 17 اپریل ، 2024
پاکستان

لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا

آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا: چیف ٹریفک آفیسر/ فائل فوٹو
آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا: چیف ٹریفک آفیسر/ فائل فوٹو

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفیسر  لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔

سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، جو بغیر  ہیلمٹ  موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس  پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

مزید خبریں :