پاکستان
31 جنوری ، 2013

صدر زرداری سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

 صدر زرداری سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری لندن میں ہونے والی سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری دبئی پہنچے چکے ہیں جہاں سے وہ لندن جائیں گے۔ صدر زرداری تین فروری کو لندن میں پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کی سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سہ فریقی کانفرنس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور خطے کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں صدر آصف زرداری کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات بھی متوقع ہے،صدر 4 فروری کو واپس وطن آئینگے۔

مزید خبریں :