انٹرٹینمنٹ
31 جنوری ، 2013

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا آج 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا آج 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں

ممبئی… دلکش مسکراہٹ اور دلفریب اداوٴں والی بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آج 37 ویں سالگرہ ہے۔ پریتی نے بطور ہیروئن کیریئر کی جنگ کا آغاز فلم ”سولجر“ سے کیا۔ ان کی خوبصورت مسکراہٹ اور چنچل اداوٴں نے فلم بینوں کو گھایل اور اداکاری کی صلاحیتوں نے نقادوں کو قائل کردیا۔ پریتی زنٹا اب تک تقریباً 37 فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت وہ کئی ایوارڈ زحاصل کرچکی ہیں۔ انھوں نے ایک کینیڈین فلم میں بھی کام کیا ہے جس میں انھیں بہترین ہیروئن کا ”سلور ہیوگو“ ایوارڈ دیا گیا۔ پریتی کی اس سال 2 فلمیں ریلیز ہوں گی۔

مزید خبریں :