Time 18 اپریل ، 2024
پاکستان

کراچی: ڈیفنس کی نئی تعمیر شدہ سڑک پر ڈرفٹنگ میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد ملوث پائے گئے

خیابان بخاری کی نئی تعمیر شدہ سڑک کی مرمت کا خرچہ کار سوار برداشت کرے گا: کنٹونمنٹ بورڈ/ فائل فوٹو
 خیابان بخاری کی نئی تعمیر شدہ سڑک کی مرمت کا خرچہ کار سوار برداشت کرے گا: کنٹونمنٹ بورڈ/ فائل فوٹو

کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق خیابان بخاری میں ڈرفٹنگ میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد ملوث پائے گئے۔ 

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے ڈیفنس فیز 6 میں واقع بخاری کمرشل سے لےکر خیابان مسلم تک سڑک کی مرمت کی گئی جس میں عالمی معیار کے نئے سگنل، زیبرا کراسنگ اور سڑک کی مرمت وغیرہ شامل ہیں۔

 اس روڈ کا افتتاح ہوئے ابھی کچھ ہی روز گزرے تھےکہ منچلے اپنی گاڑیوں میں یہاں پہنچے اور ڈرفٹنگ اور روڈ پر ڈونٹس بنانےکے کرتب دکھانا شروع کردیے جس سے سڑک برباد ہوگئی۔

ڈرفٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈرفٹنگ میں ایک ڈاکٹر ملوث ہے جسے شامل تفتیش کر لیا ہے جب کہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ حکام نے بتایا کہ خیابان بخاری کی نئی تعمیر شدہ سڑک کی مرمت کا خرچہ کار سوار برداشت کرے گا۔

مزید خبریں :