31 جنوری ، 2013
نیویارک…امریکی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ڈیٹا کے حصول میں بہتری کے لیے نیا مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا ہے۔ناسا کا ڈیٹا سیٹیلائٹ فلوریڈا کے کیپ کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔مصنوعی سیارے کو اٹلس فائیو نامی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ یہ مصنوعی سیار ہ زمین سے 22 ہزار میل کی بلندی پر خلا میں گردش کرے گا اور ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو زمین پر ارسال کرے گا۔