دنیا
31 جنوری ، 2013

چلی میں 6.8 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی

چلی میں 6.8 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی

سانتیاگو…جنوبی امریکا کے ملک چلی میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے ہلچل مچادی، دارالحکومت سانتیاگو میں عمارتیں لرز گئیں،کچی آبادیوں میں کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شمال وسطی چلی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے چلی کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ کئی علاقوں میں لوگ گھبرا گئے اور خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ سانتیاگو کے مضافاتی علاقے میں کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں اور ایک خاتون خوف کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی ۔ ساحلوں پر موجود افراد نے بھی محفوظ مقامات کی جانب دوڑیں لگادیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سونامی کا خطرہ نہیں اس لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :