31 جنوری ، 2013
دمشق… اسرائیلی فضائیہ نے شام اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے پر گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام اور لبنان کے درمیان واقع سرحد پر مبینہ طور پر ہتھیار لے جانے والے گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل نے فوری طور پر حملے کی تصدیق یا انکار کرنے سے گریز کیا،اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔یاد رہے کہ شام اور لبنان کی سرحد پر ہتھیار لے جانے والی گاڑیوں پر بمباری کی یہ اطلاع انتہا پسنداسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق انتباہ کے تین روز بعد سامنے آئی ہے۔ انھوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اپنے گرد وپیش پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔