پاکستان
31 جنوری ، 2013

نرسری پر فائرنگ، مفتی عبدالمجید ، مفتی محمد صالح سمیت 3 افراد جاں بحق

نرسری پر فائرنگ، مفتی عبدالمجید ، مفتی محمد صالح سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی کے علاقے نرسری میں جامعہ بنوری ٹاوٴن کے دارالافتاء کے سربراہ مفتی عبدالمجید دین پوری، مفتی محمد صالح اور حسن علی شاہ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سر عام فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ الحدیث مفتی عبدالمجید دین پوری جامعہ بنوری ٹاوٴن کے دار الافتاء کے سربراہ تھے اور جامعہ درویشیہ کے مہتمم لیاقت علی شاہ کے صاحبزادے مقتول حسن علی شاہ کی گاڑی میں درس کیلئے سندھی مسلم سوسائٹی میں جامعہ درویشیہ جارہے تھے جنہیں نرسری کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ٹارگٹ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں حسن علی شاہ اور مفتی صالح کروڑوی بھی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالمجیددین پوری روزانہ جامعہ مسجد بنوری ٹاوٴن سے جامعہ درویشیہ میں درس کیلئے جاتے تھے۔

مزید خبریں :